شہدائے پاکستان کو سلام، وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو پوری قوم خراجِ عقیدت

بدھ 24 اپریل 2024 21:53

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) شہدائے پاکستان کو سلام، وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو پوری قوم خراجِ عقیدت ، لانس نائیک رحمت اللہ انتہائی نڈر سپاہی تھے جنہوں نے وطنِ عزیز کی خاطر شہادت کو گلے لگایا، لانس نائیک رحمت اللہ شہید نے 29 جنوری 2024 کو بلوچستان کے علاقے مچھ میں دہشت گردوں کیخلاف لڑتے ہوئے دفاع وطن میں جامِ شہادت نوش کیا،لانس نائیک رحمت اللہ شہید نے سوگواران میں والدہ، بیوہ اور بچے چھوڑے۔

(جاری ہے)

لانس نائیک رحمت اللہ شہید کا تعلق تونسہ شریف سے ہے، لانس نائیک رحمت اللہ شہید کے لواحقین نے اپنے احساسات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ میرے بیٹے کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے، لانس نائیک رحمت اللہ شہید کی والدہ نے بتایا کہ میرے بیٹے نے ملک کی خاطر اپنی جان قربان کی اور اپنا سر نہیں جھکایا ، مجھے اپنے بیٹے کی شہادت پر بہت فخر ہے، مجھے بیٹے کی یاد آتی ہے تو میں صبر کر لیتی ہوں کہ اس نے ملک کی خاطر شہادت کو گلے لگایا، لانس نائیک رحمت اللہ شہید کی بیوہ نے کہا کہ میں اور بچے ہر وقت رحمت اللہ کو یاد کرتے ہیں، رحمت اللہ ہر وقت اپنے بچوں کی اور میری خدمت کرتا تھا، مجھے اپنے شوہر کی شہادت پر بہت فخر ہے، لانس نائیک رحمت اللہ شہید کی بہن نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں ایک شہید کی بہن ہوں ، میرے بھائی نے ملک کے لیے اپنی جان قربان کی، ہمیں اس پر فخر ہے، اگر ہمیں پاکستان کے کے لیے اپنے اور بھائیوں کی قربانی دینی پڑی تو دینے کے لیے تیار ہیں، لانس نائیک رحمت اللہ شہید کی بیٹی نے بتایا کہ قرآن مجید میں ہے کہ ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانا ہے، ہمیں اپنے بابا پر بہت فخر ہے کہ وہ ملک کے لیے شہید ہوئے ، ہم بڑے ہو کر اپنے بابا کی طرح ملک کی خدمت کریں گے، لانس نائیک رحمت اللہ شہید کے بھائی کا کہنا تھا کہ جب بھائی کی شہادت کا پتہ چلا تو ہمیں بہت صدمہ ہو، میرے بھائی بالکل میرے دوست کی طرح تھا اور مجھے بہت عزیز تھا، جب بھی مجھے کوئی کال موصول ہوتی ہے تو مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میرے بھائی کی کال ہے، مجھے اپنے بھائی کی بہت یاد آتی ہے، میرے بھائی نے انتہائی دلیری اور بہادری سے لڑ کر دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، بھائی کی شہادت پر ہمیں بہت فخر ہے، بھائی نے ملک اور قوم کی خاطر اپنی جان کی قربانی کی دی ، لانس نائیک رحمت اللہ کی شہادت ہماری آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں