پاکستان سعودی عرب سرمایہ کاری کانفرنس

سرمایہ کاری کے کثیر الجہتی مواقع کو جانچ کر کئی منصوبوں پر دلچسپی کا اظہار

بدھ 24 اپریل 2024 21:53

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) پاکستان۔سعودی عرب سرمایہ کاری کانفرنس، سرمایہ کاری کے کثیر الجہتی مواقع کو جانچ کر کئی منصوبوں پر دلچسپی کا اظہار ، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی جانب سے سعودی وفد کو بریفنگ کے دوران تمام شعبوں میں موجود سرمایہ کاری کے منصوبوں کی مالیت، میعاد، مقدار اور متوقع آمدن سے متعلق آگاہی دی گئی۔

پاکستان۔

(جاری ہے)

سعودی عرب سرمایہ کاری کانفرنس کے دوران دونوں ممالک نے سرمایہ کاری کے کثیر الجہتی مواقع کو جانچا اور بہت سے منصوبوں پر دلچسپی کا اظہار کیا، باہمی دلچسپی کے شعبوں میں زراعت و لائیوسٹاک، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن، معدنیات، توانائی، سیاحت اور انسانی وسائل کی ترقی شامل ہیں ، سعودی وفد نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے کی جانے والی کاوشوں اور کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا،خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی جانب سے سعودی وفد کو بریفنگ کے دوران تمام شعبوں میں موجود سرمایہ کاری کے منصوبوں کی مالیت، میعاد، مقدار اور متوقع آمدن سے متعلق آگاہی دی گئی، سعودی وفد کو ممکنہ منصوبوں کی انفرادیت اور ان کی مقامی اور بین الاقوامی منڈیوں میں کھپت کے بارے میں بھی تفصیلاً بتایا گیا، یہ منصوبے چند ملین سے لے کر 4/5 بلین ڈالر تک کی مالیت کے ہیں، جن کے متوقع منافع کی شرح 15 سے 50 فیصد تک ہے ، پاکستان کی جانب سے پیش کئے گئے منصوبے نسبتاً کم لاگت کے انفراسٹرکچر کے ساتھ شروع کئے جاسکتے ہیں کیونکہ گزشتہ ایک سال سے ان کی ترقی پرکافی کام ہو چکا ہے، جدید خطوط پر استوار یہ منصوبے پاکستان میں سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ عوام کو روزگار اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرنے کے مواقع بھی فراہم کرینگے، توقع ہے کہ مختلف شعبوں سے منسلک دونوں ممالک کے وفود مستقبل میں بھی اسی طرح ملتے رہیں گے اور عنقریب تمام مفاہمتی یادداشتیں قابل عمل معاہدوں کی صورت کریں گی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں