بانی پی ٹی آئی کی ملک گیر احتجاج کی کال: راولپنڈی میں بھاری نفری تعینات

جمعہ 26 اپریل 2024 18:33

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی کی ملک گیر احتجاج کی کال پر لیاقت باغ، مری روڈ اور چاندنی چوک پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی نے احتجاجی مظاہرے کا مقام تبدیل کر کے پیرو دھائی منتقل کیا ۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے سید پور روڈ پر بھی احتجاجی مظاہرے کی کال دے رکھی تھی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں