راولپنڈی، پولیس کی2الگ الگ کاروائیوں میں بنک ڈکیتی، سٹریٹ کرائم اورموٹرسائیکل چوری میں مطلوب 6ملزمان گرفتار

جمعہ 26 اپریل 2024 22:13

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) راولپنڈی پولیس نی2الگ الگ کاروائیوں میں بنک ڈکیتی، سٹریٹ کرائم اورموٹرسائیکل چوری میں مطلوب 6ملزمان گرفتار کر کے 7لاکھ37ہزار روپے نقد،مہران کار، 8چوری شدہ موٹرسائیکل،4 موبائل فون، 2 موٹریں اور واداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیاتھانہ روات پولیس نے بنک ڈکیتی میں مطلوب متین، منظور، عمر اور مبین کو گرفتار کر کے چھینی گئی رقم7 لاکھ روپے، وارداتوں میں استعمال ہونے والے 3 پستول، رائفل 12 بور اورچھینی گئی رقم سے خریدی گئی مہران کار بھی برآمدکر لی پولیس کے مطابق ملزمان نے رواں سال فروری میں روات کے علاقہ میں بینک ڈکیتی کی واردات کی تھی ملزمان سے شناخت پریڈ کے بعد برآمدگی عمل میں لائی گئی ادھر تھانہ ٹیکسلا پولیس نے سٹریٹ کرائم اورموٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب یاسر محمود اور محمد حسین کو گرفتار کر کے 8چوری شدہ موٹرسائیکل،4 موبائل فون،2 موٹریں اور نقدی37 ہزار روپے برآمدکر لی پولیس کے مطابق ملزمان موٹر سائیکل چوری اورسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں