سانحہ 9 مئی :بانی چیئرمین سمیت حملوں کی9 الگ الگ مقدمات کی سماعت15 مئی تک ملتوی

منگل 30 اپریل 2024 20:57

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے نمبر1جج ملک اعجاز آصف نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور سابق وزیر سمیت دیگر ملزمان کے خلاف جی ایچ کیو حملہ سمیت 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں، اہم تنصیبات، نجی و سرکاری املاک کے گھیراؤ جلاؤ اور پولیس افسران و اہلکاروں پر حملوں کی9 الگ الگ مقدمات کی سماعت15مئی تک ملتوی کر دی ہے گزشتہ روز جج کے رخصت پر ہونے کے باعث کسی بھی مقدمہ میں کوئی کاروائی نہ ہو سکی جس وجہ سے سماعت15مئی تک ملتوی کر دی گئی یادرہے کہ سانحہ9مئی پر تھانہ آر اے بازار کے مقدمہ نمبر 708 کے علاوہ تھانہ سٹی کے مقدمہ نمبر 563، تھانہ کینٹ کے مقدمہ نمبر 836، تھانہ ریس کورس کے 759، تھانہ نیو ٹاؤن کے مقدمہ نمبر 2106، تھانہ صادق آباد کے مقدمہ نمبر 2076، تھانہ سول لائن کے مقدمہ نمبر 981، تھانہ وارث خان کے مقدمہ نمبر 914، تھانہ مورگاہ کے مقدمہ نمبر 397، تھانہ صدر واہ کے مقدمہ نمبر 744 اور تھانہ ٹیکسلا کے مقدمہ نمبر 940پ مشتمل12الگ الگ مقدمات درج کئے گئے تھے ان مقدمات میں تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے علاوہ فواد چوہدری، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور، شیریں مزاری،عمرایوب،مراد سعید، مسرت جمشید چیمہ، شبلی فراز، شہباز گل اورشیخ رشید سمیت مجموعی طور 500کے قریب ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا جبکہ بڑی تعداد نامعلوم ملزمان کی بھی تھی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں