~اغوا برائے تاوان میں مطلوب3 خطرناک ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

س*تاوان کی مد میں وصول کی گئی 1کروڑ روپے سے زائد رقم، اسلحہ اور گاڑی برآمد

جمعرات 16 مئی 2024 18:05

د*راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2024ء) تھانہ آر اے بازار پولیس نے پولیس مقابلے کے بعد اغوا برائے تاوان میں مطلوب3 خطرناک ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرکے تاوان کی مد میں وصول کی گئی 1کروڑ روپے سے زائد رقم، اسلحہ اور گاڑی برآمد کر لی ملزمان نے نجی ہسپتال کی مالکن کے شوہر کو اغوا کر کے ڈیڑھ کروڑ رپوے تاوان کا مطالبہ کیا تھا اطلاعات کے مطابق ملزمان نے تاوان وصول کرکے مغوی کو چھوڑا ہی تھا کہ ڈھوک سیداں کے قریب پولیس نے ملزمان کو گھیرے میں لے لیا فرار ہوتے ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی فائرنگ کے تبادلے میں 3 ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے جنہیں گرفتار کرلیا گیا جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے گرفتار ملزمان کی شناخت سعید،شہزاد اور سرفراز کے ناموں سے ہوئی جن سے 1کروڑروپے سے زائد کی تاوان کہ رقم اور گاڑی بھی برآمد کرلی گئی ذرائع کے مطابق ملزمان کو برے چال چلن کی وجہ سے ایک سرکاری ادارے سے ملازمت سے برطرف کیا گیا تھاتھانہ آر اے بازار پولیس نے رواں ماہ 9مئی کو مغوی کے بیٹے محمد علی قاسم کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ365کے تحت اغوا کا مقدمہ درج کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ 8مئی کو55سالہ مغوی محمد اسحاق نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد مسجد سے نکلے تو ہارلے سٹریٹ نمبر7سے کالے رنگ کی جی ایل آئی کار میں سوار2افراداس کے والد کو زبردستی اغوا کر کے لے گئے واضح رہے کہ سی پی او راولپنڈی نے اغوا برائے تاوان کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری اور مغوی کی بحفاظت بازیابی کے لئے ایس ایس پی آپریشنز حافظ کامران اصغر، ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرا اظفر اورایس پی آرگنائزڈ کرائم کے علاوہ تھانہ ویسٹریج کے ایس ایچ اوزاہد ظہور اورتھانہ آرے بازار کے ایس ایچ اومحمد طارق پر مشتمل ٹیم تشکیل دی تھی جنہوں نے 1ہفتے کی کوشش کے بعد کامیاب حکمت عملی سے اغوا کاروں کو گرفتار کر لیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں