اڈیالہ جیل میں سماعت: بشری بی بی غصے میں کمرہ عدالت داخل ہوئیں، عمران خان کے ساتھ بھی نہ بیٹھیں
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی بھی اپنی جگہ سے اٹھ کر بشریٰ بی بی کے ساتھ روسٹرم پر کھڑے ہوگئے اور انہوں نے بشریٰ بی بی کو فیملی کارنر میں چلنے کو کہا
جمعہ 17 مئی 2024 23:10
(جاری ہے)
بشریٰ بی بی نے کہا کہ پہلے کیسز کے ججز پر بھی اعتماد نہیں تھا، اس عدالت پر بھی عدم اعتماد کررہی ہوں، 15مئی کو اڈیالہ جیل میں سماعت تھی، کسی نے نہیں بتایا۔عدالت کی جانب سے بشریٰ بی بی کو بتایا گیا کہ 15 مئی کی سماعت تو ملتوی ہوئی تھی۔
بشریٰ بی بی نے کہا کہ میں اس کیس میں قیدی نہیں ہوں، نا انصافی کی وجہ سے جیل میں ہوں۔دوران سماعت بانی پی ٹی آئی بھی اپنی جگہ سے اٹھ کر بشریٰ بی بی کے ساتھ روسٹرم پر کھڑے ہوئے اور انہوں نے بشریٰ بی بی کو فیملی کارنر میں چلنے کو کہا۔بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ساتھ بیٹھی اپنی بیٹیوں سے بھی نہیں ملیں، انہوں نے علیحدہ کمرے کے انتظام کے بعد اپنی بیٹیوں سے علیحدگی میں ملاقات کی۔سماعت کے دوران عمران خان ابتدا سے آخر تک پریشان نظر آئے، وہ کبھی وکلا، کبھی روسٹرم،کبھی بشریٰ بی بی اور کبھی بہنوں کے پاس جاتے رہے، بشریٰ بی بی اور عمران خان 5 سے 6 مرتبہ سرگوشیوں میں باتیں کرتے رہے۔وکلا اور بانی پی ٹی آئی نے عدالت سے بشریٰ بی بی کو قائل کرنے کیلئے تین مرتبہ وقت مانگا، عدالت نے وکلا اور بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت میں تین بار وقفہ کیا۔بانی پی ٹی آئی، وکلا اور بشریٰ بی بی کی طویل مشاورت کے بعد عدم اعتماد واپس لے لیا گیا۔وکلا نے سماعت 15 دن بعد کرنے اور گزشتہ روز عدالتی نوٹسز پر عدالت میں درخواست جمع کرائی جبکہ 190ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت میں کسی گواہ کا بیان رکارڈ نہیں ہوا۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 22 مئی تک ملتوی کردی۔راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ً تحریک انصاف کے سابق چیئرمین کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے ریاست مخالف پوسٹ تفتیش میں شامل تفتیش ہوگئے
پاکستان یہ میچ جیتنے کے لائق ہی نہیں تھا‘، امریکا سے شکست پرشعیب اختر بھی کھل کربول پڑے
گریڈ 20 کے پروفیسرز کو ڈی آر اے الائونس دیا جائے ، سینئر پروفیسرز کا مطالبہ
سیاستدانوں سے نہیں، ہم وہاں بات کریں گے جہاں طاقت موجود ہے، بانی پی ٹی آئی
آرمی سکول آف میوزک میں نیشنل میوزک کانفرنس کاانعقاد
ً تحریک انصاف کے سابق چیئرمین کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے ریاست مخالف پوسٹ تفتیش میں شامل تفتیش ہوگئے
وہاں بات کریں گے جن کے پاس پاور ہے‘ جنہوں نے منظوری دینی ہے کیوں ناں براہ راست انہی سے بات کی جائے.عمران ..
متنازعہ ٹویٹ پوسٹ کرنے کا معاملہ،عمران خان ایف آئی اے کی تفتیش میں شامل
پاکستان سے چین تک چیری کی برآمد شروع ہو گئی
میرے پاس ایکسرسائز مشین کے علاوہ کوئی سہولت نہیں ہے،عمران خان
راولپنڈی ،اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف نے والی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت 11 جون تک ملتوی ..
ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی کا مری میں مختلف شاہراہوں کا دورہ ،اقدامات کا ..
راولپنڈی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عمران خان سے ہاتھ جوڑ کر پاؤں پکڑ کر روکا تھا ، وہاں تک نہ جائیں واپسی نہیں ہوگی
-
سردار تنویر الیاس گرفتار کر لیے گئے
-
اسٹیبلشمنٹ نہ چاہتی تو یہ مینڈیٹ چور کبھی حکومت میں نہیں آسکتے تھے
-
پاکستان میں فائیو جی لانچنگ کیلئے تیار
-
صوبے میں امن و امان کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے، شرجیل میمن
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی امریکہ کے ہاتھوں شرمناک شکست کا معاملہ قومی اسمبلی میں جا پہنچا
-
9 مئی مقدمات، ڈاکٹر یاسمین، عمر سرفراز و دیگر کی ضمانتوں میں توسیع
-
ججز کا کام قانونی فیصلے کرنا ہوتا، لیکن وہ عدالت میں سیاسی بیان بازی کررہے تھے
-
پاکستان یہ میچ جیتنے کے لائق ہی نہیں تھا‘، امریکا سے شکست پرشعیب اختر بھی کھل کربول پڑے
-
امریکی کرکٹر نے حارث رؤف پر بال ٹیمپرنگ کا الزام لگا دیا
-
صحت عامہ کے تحفظ کیلئے غذائی تحفظ کو یقینی بنا نا ضروری ہے، چیئرمین سینیٹ
-
پارلیمنٹ زراعت اور کسانوں کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، سردارایازصادق