پنجاب جیسے اہم صوبے کوکھیل تماشابنادیا گیا ہے، ڈاکٹرطارق سلیم

جمعہ 29 جولائی 2022 22:56

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جولائی2022ء) امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ پنجاب جیسے اہم صوبے کوکھیل تماشابنادیا گیاپہلے چارسال میں تحریک انصاف کی نااہلی کے باعث عوام اذیت میں رہے اس کے بعد مسلم لیگ ن نے پنجاب کورائے ونڈ کاکھلونا بنادیا اب حمزہ شہباز کے بعد پرویزالٰہی صوبے کے بزدارمقررہوگئے ،سیلاب کی وجہ سے معصوم بچے مررہے ہیں وفاقی اورصوبائی حکمران بستیاں تباہ ہونے کے باعث ملبے میں دبے اور سیلاب میں ڈوبے عوام کی بجائے اپنی حکومتوں کوریسکیوکرنے میں لگے ہیںان خیالا ت کااظہارانھوں نے صوبائی اجلاس میں ورچوئلی اور بعدازاں وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیاصوبائی ذمہ داران کے اجلاس میں صوبائی سیکریٹری جنرل اقبال خان ،صوبائی ڈپٹی سیکرٹریزجنرل رسل خان بابر،سیدعتیق الرحمن ،صوبائی سیکریٹری اطلاعات انعام الحق اعوان ،صوبائی صدرجے آئی یوتھ اویس اسلم مرزا اور عبدالحنان چیمہ شریک تھے ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ اس وقت جماعت اسلامی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتیں وفاق اورصوبے کی حکومتوں کا حصہ ہیں لیکن متاثرین سیلاب کی خدمت کا فریضہ صرف جماعت اسلامی ہی اداکررہی ہے ،سپریم کورٹ سمیت عدالتیں اشرافیہ کے ریلیف میں توکرداراداکرتی ہیں لیکن عوام کی محرومیوں کاازالہ کرنے کے لیے کوئی سوموٹوایکشن ہوتا ہے نہ ہی رات کو12بجے عدالتیں کھلتی ہیں ،ادارے اپنی آئینی حدود میں رہیں تواسی میں ان کی عزت ہے

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں