ٹیم محافظ،پاکستان کی فتح کیساتھ دشمن کی شکست نے ناظرین کو بھرپور محظوظ کیا

چیمپئن شپ کے فائنل میں جرمن خواتین کی ہاکی ٹیم پاکستان سے مقابلہ کر رہی ہے جس کیلئے پری ناز پاکستان ٹیم کی بطور کپتان ذمہ داریاں نبھارہی ہیں، رپورٹ

اتوار 31 جولائی 2022 16:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2022ء) آئی ایس پی آر اور جیو ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے اشتراک سے بنائی گئی ٹیم محافظ کی سنسنی اور ایکشن سے بھرپور قسط نمبر 5 نے بھی ناظرین کو بھرپور محظوظ کیا۔قسط کی شروعات کا آغاز ٹی وی پر چلنے والی ہاکی ٹیم کے کوچ کی تبدیلی کے ڈراپ سین کی خبر سے ہوا جسے دیکھ کر روکا جذباتی ہوتے ہوئے دھمکی دیتا ہے کہ ٹیم محافظ اب روکا کی اصل طاقت تم دیکھنا۔

دوسری جانب ٹیم محافظ کے ہیروز فرمان سے ہدایت لے رہے ہیں، انھیں پاکستان کیلئے چیمپئن شپ کے فائنل میچ جیسے اہم دن کے موقع پر ہاکی اسٹیڈیم کی سکیورٹی کو کیسے سنبھالنا ہی جس کے لیے فرمان ٹیم محافظ کے ہیروز کو اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کی سکیورٹی سنبھالنے کا ٹاسک دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ کے فائنل میں جرمن خواتین کی ہاکی ٹیم پاکستان سے مقابلہ کر رہی ہے جس کے لیے پری ناز پاکستان ٹیم کی بطور کپتان ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں، دوسری جانب روکا نے چیمپئن شپ میں بم دھماکے کے لیے اپنے غنڈوں کو روانہ کر دیا ہے۔

اگلے ہی لمحے اسٹیڈیم میں جہاں ایک طرف ٹیم محافظ کے ہیروز سکیورٹی کے لیے کھڑے دکھائی دیے وہیں فائنل میچ شروع ہو چکا ہے اور دونوں ٹیمیں جیت کے لیے کوشاں ہیں، پری ناز خود کو مضبوط دکھاتے ہوئے ٹیم کا مورال بلند کر رہی ہیں۔دوسری جانب روکا کے غنڈوں نے پاور سسٹم ہیک کرتے ہوئے اسٹیدیم کے تہہ خانے میں بم نصب کر دیا ہے، ایک طرف ٹیم محافظ کے ہیروز روکا کے غنڈوں کا مقابلہ کرتے دکھائی دیے تو دوسری جانب میچ آخری مراحل میں ہے۔

ٹیم محافظ کے ہیروز بالآخر جان پر کھیل کر جہاں روکا کے غنڈوں کا مقابلہ کرتے ہیں وہیں بم ڈسپوزل یونٹ وقت پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا دیتا ہے۔دوسری جانب پری ناز پینلٹی اسٹروک بچا کر پاکستان کو اہم کامیابی سے ہمکنار کروانے میں کامیاب ہو جاتی ہیں جس کے بعد پولیس اسٹیڈیم پہنچ کر روکا کو گرفتار کرلیتی ہے لیکن قسط کے اختتام میں ایک بار پھر ٹوئسٹ یہ دیکھنے میں آیا کہ پولیس وین میں دھماکا دیکھنے میں آتا ہے جس کے بعد روکا پولیس سے بچ کر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں