پاکستانی باولرز کی تباہ کن باولنگ، کیوی بلے باز 100 رنز بھی نہ بنا سکے

سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 91 رنز کا ہدف مل گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 20 اپریل 2024 20:59

پاکستانی باولرز کی تباہ کن باولنگ، کیوی بلے باز 100 رنز بھی نہ بنا سکے
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 اپریل 2024ء ) پاکستانی باولرز کی تباہ کن باولنگ، کیوی بلے باز 100 رنز بھی نہ بنا سکے، سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 91 رنز کا ہدف مل گیا، پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی 13 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کر کے سب سے نمایاں رہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیتنے کے بعد کیویز کو پہلے بیٹنگ کروانے کا فیصلہ کیا۔ سیریز کے دوسرے ٹاکرے کیلئے پاکستان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، عثمان خان، افتخار احمد، عرفان خان نیازی، شاداب خان، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور محمد عامر میدان میں اتریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعرات کو راولپنڈی میں مسلسل بارش کے باعث محض دو گیندوں کے بعد منسوخ کر دیا گیا تھا۔ جبکہ دی ویدر چینل کے مطابق آج دونوں فریقوں کے درمیان دوسرے T20I کے دوران بارش کا امکان کم ہو گیا ہے۔ 20 اپریل کو بارش کا امکان 24 فیصد پر کافی کم ہے۔ دریں اثناء امکانات روشن ہیں کہ شائقین کو اتوار کو بھی مکمل میچ دیکھنے کو ملے گا جب تیسرا T20I ہوگا کیونکہ موسم کی پیشن گوئی کے مطابق صرف 12 فیصد بارش کے امکانات کے ساتھ آسمان صاف رہے گا۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے تین میچوں کے بعد دونوں ٹیمیں لاہور چلی جائیں گی جہاں وہ بالترتیب 25 اور 27 اپریل کو سیریز کے بقیہ دو ٹی ٹونٹی کھیلے گی۔ پاکستانی سکواڈ بابر اعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، عثمان خان، افتخار احمد، اعظم خان، عماد وسیم، شاداب خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر، عباس آفریدی، ابرار احمد، فخر زمان عرفان خان نیازی، اسامہ میر، زمان خان پر مشتمل ہے جب کہ ریزرو کھلاڑیوں میں حسیب اللہ، محمد علی، آغا سلمان، صاحبزادہ فرحان، محمد وسیم جونیئر شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم میں مائیکل بریسویل (کپتان)، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، جیکب ڈفی، ڈین فاکس کرافٹ، بین لِسٹر، کول میک کونچی، جمی نیشم، ول او رُرک، ٹِم رابنسن، بین سیئرز، ٹِم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، ایش سودھی، ٹام بلنڈل، زیک فولکس شامل ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں