ساہیوال میں کوئلہ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر کام تیز کر دیا گیا

میگاواٹ کے منصوبے سے جون سے بجلی کی پیداوار شروع ہو جائیگی

اتوار 26 فروری 2017 13:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) ساہیوال میں کوئلہ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر کام تیز کردیا گیا ہے اور 1320میگاواٹ کے منصوبے سے جون سے بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی۔ وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق منصوبے پر مجموعی طور پر 1 ارب 80کروڑ ڈالر لاگت آئے گی اور یہ 17 سو ایکڑ رقبہ پر واقع ہے ۔

(جاری ہے)

ساہیوال کے بجلی گھر میں ایک بائلر ‘ ایکس سٹیم ٹرابائن اور ایک جرنیٹر نصب کیا جائے گا اور ماحولیاتی اثرات سے بچنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔

بجلی گھر کے لئے سالانہ 44لاکھ 80ہزار ٹن کوئلہ کی ضرورت ہوگی اور یہ روزانہ 22 گھنٹے بجلی پیدا کرے گا۔ منصوبے کے لئے 35کروڑ 64لاکھ ڈالر چینی کنسورشیم برداشت کرے گا جبکہ ایک ارب 42 کروڑ 56لاکھ ڈالر انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنہ فراہم کرے گا۔اس منصوبے کے لئے کوئلہ کی فراہمی بھی انتظام کرلیا گیا ہے اور روزانہ 5مال گاڑیوں کے ذریعے کوئلہ پہنچائے جائے گا۔ 29 جنوری سے کراچی سے کوئلہ کی ترسیل شروع ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں