تعلیم کے دشمنوںکو بچوں کے خون نے شکست فاش دے دی، شیخ اعجا ز

اتوار 16 دسمبر 2018 18:50

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) پاکستان زندہ باد موومنٹ کے مرکزی صدر شیخ اعجا زاحمدرضا نے کہاہے کہ ’’رب زدنی علما‘ ‘ کی نفی کرنے والوں تعلیم کے دشمنوںکو بچوں کے خون نے شکست فاش دے دی ۔ پاکستان کواندھیروں میں لے جانے والے اسلام اور وطن عزیز کے مخالف ہیں۔16دسمبر سقوط ڈھاکہ سے 16دسمبر قومی سانحہ آرمی پبلک سکول تک دشمن ایک ہی ہے نقاب اورشکلیں مختلف ہیں۔

میری قو م کا جذبہ حب الوطنی اور تعلیم سے لگائو صرف بہاد رمائوں کے بچوں کا ہی شیوہ ہے۔ان خیالا ت کا اظہارآرمی پبلک سکول پشاور قومی سانحہ اور شہداء کو خراج تحسین پیش کر تے ہوئے تقریبات میں کیا۔ انہوںنے کہاکہ انتہاپسندی ‘دہشتگردی اور تخریب کاری کااسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

(جاری ہے)

اسلام غیر مسلم کے بچوں ‘بوڑھوں ‘ عورتوں ‘عبادتگاہوں ‘جانوروں اور فصلوں کی حفاظت کا درس دیتاہے۔

وحشت اور دہشت پھیلانے والے کوئی مذہب نہیںرکھتے۔ وہ وحشی درندے ہیں جو کبھی اسلام کا نام لیکر کبھی سوشلزم کے نفاذ پر کبھی کبھی ہیرو شیما پر بم پھینک کر کبھی کشمیر ‘ فلسطین ‘بوسنیا ‘صومالیہ ‘شام ‘مساجد ‘امام بارگاہوں ‘مزاروں ‘حساس اداروں ‘چرچز اور بازاروں پر خون کی ہولی کھیل کر دہشت اور خوف پیدا کرنے والے صرف دہشتگرد ہیں ان کا کوئی دین ‘دھرم ‘مذہب نہیں ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت ‘عدلیہ ‘سکیورٹی اداروں اور افواج پاکستان سے اپیل ہے کہ نیشنل ایکشن پلان ‘ کومبنگ آپریشن کو اور میڈیا پر توہین آمیز مواد اپ لوڈ کرنے کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے ۔ امن اور خوشحالی ہروقت انصاف سے ممکن ہے ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں