ملزمان نقدی‘ موبائل فون ‘موٹرسائیکل اور بکرے وغیرہ لے اڑے

ہفتہ 20 اپریل 2019 19:00

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میںملزمان نقدی‘ موبائل فون ‘موٹرسائیکل اور بکرے وغیرہ لے اڑے۔

(جاری ہے)

ڈکیتی کی واردات 44/5-Lمیں رات کے وقت ہوئی یہاں محمد وسیم اپنے بھائی ندیم کے ہمراہ موٹرسائیکل پر ویو ہوٹل سے گھرواپس جارہاتھا کہ راستے میں مقبول وغیرہ4ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی ‘موبائل فون ‘شناختی کارڈ اور موٹرسائیکل نمبری 3763/SLM کل مالیتی 94ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔

چوری کی وارداتوں 73/5-Lمیں شان وغیرہ 4ملزمان نے محمد نعیم کے احاطے کا تالہ توڑ کر تین بکرے مالیتی 1 لاکھ 50 ہزار روپے اور 114/9-Lمیں عمران وغیرہ 6ملزمان نے ممتاز کے احاطہ سے 7بکرے وبکریاں مالیتی2لاکھ50ہزارروپے چراکرلے گئے۔پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں