ں*ساہیوال: گھریلو تنازعات پر ایک طالبہ سمیت چار لڑکیوں نے زہر پی کر خود کشی کر لی

ی*چاروں لڑ کیوں کو ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا جہاں چاروں لڑکیوں نے دم توڑ دیا

جمعہ 16 اگست 2019 21:21

…ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2019ء) ضلع ساہیوال میں گھریلو تنازعات پر ایک طالبہ سمیت چار لڑکیوں نے زہر پی کر خود کشی کر لی ۔چاروں لڑ کیوں کو ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں چاروں لڑکیوں نے دم توڑ دیا۔قادر آباد کے علی شاہ کی14سالہ بیٹی طالبہ نویں جماعت سویرا نے والدین سے گھریلو تنازعہ پر جھگڑ کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گو لیاں کھا کر خود کشی کر لی ۔

(جاری ہے)

نئی آبادی کے اے ڈی خاں کی بیوی35سالہ شمیم نے خاوند سے جھگڑ کر زہر پی کر خود کشی کر لی ۔چک185۔نائن ۔ایل کے محنت کش کی 18سالہ بیٹی صائمہ نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گو لیاں کھا کر خود کشی کر لی ۔ماموں کانجن سے اپنے ماموں کے گھر آئی ہوئی خادم حسین کی17سالہ عظمیٰ نے والدین سے جھگڑ کر زہر پی کر خود کشی کر لی ۔چاروں کو بے ہوشی کی حالت میں ڈسٹر کٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں چاروں دم توڑ گئیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں