محنت کش کے ہاں 4بچوں کی پیدائش، حکومت سے امداد کی اپیل

اتوار 13 اکتوبر 2019 17:50

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2019ء)محنت کش کے ہاں 4بچوں کی پیدائش‘ محنت کش کی حکومت سے امداد کی اپیل۔ تفصیلا ت کے مطابق نواحی گائوں 91/6-R کے محنت کش محمدجاوید کے ہاں 4بچوں کی پیدائش ہوئی ہے 3بیٹے اور ایک بیٹی کی پیدائش جہاںخوش بھی ہے اورپریشان بھی ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

چاروں بچے اورماں دونوں خیریت سے ہیں۔ محنت کش محمدجاوید جھونپڑی نماگھرمیں رہائش پذیرہے جس نے کہاہے کہ وہ چاروں بچوں کی پرورش بیک وقت اس کے لئے انتہائی مشکل ہے اس لئے حکومت اس کی فوری مالی مدد کرے تاکہ وہ ان کی بہتری پرورش کرسکے۔ محنت کش محمدجاوید نے مخیرحضرات سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کے کپڑوں اور دیگرضروریات کے لئے فوری مددکریں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں