ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام موسیقی کے ضلعی مقابلے کا انعقاد

جمعرات 2 مئی 2024 16:00

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2024ء) ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام موسیقی کے ضلعی مقابلے کا انعقاد ہوا۔ڈائریکٹر ساہیوال سلیم قیصر، ممبرز بورڈ آف مینجمنٹ ساہیوال آرٹس کونسل محمد حسین منہاس،علی وارث انصاری اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز محمد وسیم اکرم اورالیاس اکبر سگلہ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔جناح ہال آرٹس کونسل ساہیوال میں منعقدہ مقابلوں میں ججزکے فرائض عصمت نواز، شازیہ ماروی اور زاہد مبارک نے سر انجام دئیے جبکہ پہلی پوزیشن علی رضا، دوسری ثمینہ بی بی اور تیسری پوزیشن فیضان نے حاصل کی۔

پوزیشنز حاصل کرنے والے ان امیدواروں میں بالترتیب بیس ہزار، پندرہ ہزار اور دس ہزار روپے کے انعامی چیک بھی تقسیم کئے گئے۔بعدا زاں ضلعی سطح کے مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنیوالے امیدواروں نے ساہیوال آرٹس کونسل جناح ہال میں منعقدہ ڈویثرنل مقابلہ میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈویژنل مقابلہ کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس پنجاب کونسل آف دی آرٹس لاہورثاقب علی رضا تھے۔ ڈویژنل سطح پر پہلی پوزیشن محمد جنید فخر،دوسری پوزیشن علی رضا اور تیسری پوزیشن پر اسد حیات نے حاصل کرتے ہوئے بالترتیب چالیس ہزار،تیس ہزار اور بیس ہزار روپے کے انعامی چیک وصول کیے۔ اسٹیج سیکریٹر ی کے فرائض آرٹس کونسل سے عمران سومرا سے سر انجام دیے۔\378

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں