پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی کارکردگی بہتر کریں، ڈپٹی کمشنرڈپٹی کمشنر ساہیوال

جمعرات 2 مئی 2024 16:49

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر ساہیوال صائمہ علی نے کہا ہے کہ عوام کو روز مرہ اشیائے صرف کی مقررہ قیمتوں پر دستیابی ممکن بنانے کے لئے کسی قسم کی سستی یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی کارکردگی بہتر کریں اور روزانہ کی بنیاد پر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کریں۔

وہ یہاں اپنے دفتر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہی تھیں جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اعتزاز اسلم مارتھ، اے ڈی سی جنرل سید عثمان منیر بخاری، اے سی ساہیوال محمد عظمان چوہدری، اے سی چیچہ وطنی سردار مہتاب خان بلوچ، ایس این اے خرم سلیم سمیت تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے منڈیوں میں نیلامی کے عمل کے دوران غیر حاضر پرائس مجسٹریٹس کو شوکاز نوٹسز جاری کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس کے دوران یکم اپریل سے 30اپریل تک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع ساہیوال میں کل 32991 انسپکشنز کی گئیں، 19لاکھ 60 ہزار 500 روپے جرمانہ کیا گیا اور سنگین خلاف ورزی پر 17ایف آئی آرز درج کروا کر 129دوکانداروں کو گرفتار بھی کیا گیا، جس میں تحصیل ساہیوال میں 20570 انسپکشنز، 12لاکھ ایک ہزار روپے جرمانہ، 8ایف آئی آرز اور 112افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح تحصیل چیچہ وطنی میں 12421انسپکشنز کی گئیں جس دوران 7لاکھ59ہزار500روپے جرمانہ کیا گیا، 9ایف آئی آرز درج کروا کر 17افراد کو گرفتار کیا گیا۔\378

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں