ساہیوال، معمولی تلخ کلامی پر کلہاڑیوں ،آتشی اسلحہ سے فائرنگ ،پانچ افراد زخمی ،دو کی حالت نازک ،چھ کیخلاف مقدمہ درج ،تین گرفتار

منگل 5 اگست 2025 21:32

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء) نو احی چک 70 فور آر میں معمولی تلخ کلامی پر کلہاڑیوں اور آتشی اسلحہ سے فائرنگ پانچ افراد شدید زخمی ،دو کی حالت نازک ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ ملزموں سے معمولی تلخ کلامی پر موٹر سائیکل سوار محمد عمران زمیندار اور اس کی بیوی شہر جا رہے تھے کہ ملزموں افضال، صابر نے روک کر کلہاڑیوں سے محمد عمران کو شدید زخمی کر دیا ۔

(جاری ہے)

محمد امین چھڑانے آیا تو اسے بھی زخمی کر دیا جب عمران کی بیوی نے گھر جا کر حملہ کرنے کی اطلاع دی اور زخمی محمد عمران کو چھڑانے کے لیے محمد اکرام ،وزیر احمد اور محمد اقبال آئے تو عبدالستار ، وریام، افضال نے دو نامعلوم ملزموں کے ہمراہ پستولوں اور دوسرے اسلحہ سے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا اورفرار ہو گئے ۔پانچ زخمیوں محمد عمران ،محمد امین،محمدا کرام ،وزیر احمد اور محمد اقبال کو ہسپتال داخل کرا دیاجہاں گولیاں لگنے سے محمداکرام ،وزیر احمد اور محمد اقبال شدید زخمی ہونے کے سبب ابھی تک بے ہو ش ہیں ۔

اور دو کی حالت نازک ہے۔ پولیس نور شاہ نے دو یوم کی تاخیر سے محمد عمران کی مد عیت میں چھ ملزموں کے خلاف مقدمہ 324 148, اور 149 ت پ درج کر کے تین ملزموں کو حراست میں لے لیا ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں