ساہیوال ‘وزیر اعلیٰ پنجاب کی سانحہ لاہور کے شہید اے ایس آئی عصمت اللہ کے گھر آمد ‘سوگواران سے اظہار تعزیت

حکومت شہید کے بچوں کے تعلیمی اخراجات پو رے کرے گی‘وزیراعلی نے پانچ پانچ لاکھ روپے کے دو چیک بھی دیئے

بدھ 15 فروری 2017 15:17

ساہیوال ‘وزیر اعلیٰ پنجاب کی سانحہ لاہور کے شہید اے ایس آئی عصمت اللہ کے گھر آمد ‘سوگواران سے اظہار تعزیت
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے آج چک 95/6.Rمیں سانحہ لاہور میں شہید ہو نے والے پولیس کے اے ایس آئی عصمت اللہ شہید کے گھر جا کر اس کی بیوہ فر زانہ عصمت اس کے بچوں اور باپ حسن علی سے ملاقات کی اور فاتحہ خوانی کی ۔وزیر اعلیٰ نے بیوہ اور سوگوار خاندان ے باتیں کر تے ہوئے کہا کہ حکومت شہید کے بچوں کے تعلیمی اخراجات پو رے کرے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پانچ پانچ لاکھ رو پے کے دو چیک بھی دئے اور کہا کہ شہیدوں کا خون رنگ لائے گا اور دہشت گر دی کے خلاف جنگ میں فتح ہو گی ۔وزیر اعلیٰ سو گوار خاندان کے گھر 11:52منٹ پر پہنچے اور 12:5پر واپس روانہ ہو گئے تا ہم وزیر اعلیٰ نے ڈی پی او ساہیوال کو حکم دیا کہ وہ شہید خاندان کے ورثاء سے مکمل تعاون کریں ۔اس مو قع پر آئی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا،چو ہدری محمد اشرف ایم این اے نے بھی سو گوار خاندان سے وزیر اعلیٰ کے ہمراہ اظہار تعزیت کیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں