پولیس ڈیرہ رحیم نے عدالت سے بری ہونے والی عورت سے ڈھائی کلو چرس برآمد کر لی

جمعرات 2 مارچ 2017 13:42

ْ ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2017ء) پولیس ڈیرہ رحیم نے ایڈیشنل سیشن جج ساہیوال سید اظہر علی کی عدالت سے منشیات کے مقدمہ سے با عزت بری ہونے والی ایک عورت شبانہ سے ڈھائی کلو چر س برآمد کر لی اور ملزمہ کو دوبارہ گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک 9-99ایل کی ایک عورت شبانہ کے خلاف سوا کلو چرس رکھنے کے الزام میں ایک مقدمہ ایڈیشنل سیشن کی عدالت میں زیر سماعت تھا عدالت نے 28فروری کو ملزمہ کو پولیس کی طرف سے عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا لیکن پولیس نے یکم مارچ کی رات کو شبانہ کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضہ سے ڈھائی کلو چرس برآمد کر لی اور ملزمہ کے خلاف مقدمہ 9سی انسداد منشیات ایکٹ درج کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں