صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر کا ساہیوال میں محکمہ کے مختلف اداروں کا دورہ

ہفتہ 21 جولائی 2018 00:03

ساہیوال۔19جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر چوہدری فیصل مشتاق نے گذشتہ روز ساہیوال میںسوشل ویلفیئر کے مختلف اداروں کا دورہ کیا، انچارج اولڈ ایج ہوم محمد رفیق چوہدری کی بہتر خدمات کے اعتراف میں تعریفی سند اور 10ہزار روپے نقد انعام کا اعلان کیا، تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب نے سوشل ویلفیئر کے مختلف اداروں کا دورہ کیا جن میں صنعت زار،دارالامان اور اولڈ ایج ہوم شامل ہیں ، صوبائی وزیر نے صنعت زار ساہیوال کو اپنی جیب سے 22سلائی مشینیں ،2پیکو مشینیںاور ایک ایئر کولر دینے کا اعلان کیا اور صنعت زار میں طالبات کو دی جانے والی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور طالبات کو صنعت زار سے متعلقہ مسائل جلد حل کروانے کی بھی یقین دہانی کروائی ، اولڈ ایج ہوم کے دورہ کے دوران بہترین انتظامات اور رہائش پذیر بزرگ مرد اور خواتین سے بات چیت کے دوران انچارج چوہدری محمد رفیق کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے 10ہزار روپے نقد انعام اور تعریفی سند دینے کا اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں