ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان نقدی‘ موٹرسائیکل ‘موبائل فون ‘طلائی زیورات اور کار چھین کرفرار

اتوار 16 ستمبر 2018 21:30

ساہیوال۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2018ء) ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان نقدی‘ موٹرسائیکل ‘موبائل فون ‘طلائی زیورات اور کار چھین کرفرار ہو گے، تفصیلا ت کے مطا بق ڈکیتی کی پہلی واردات نواحی گائوں 44/5-L میںہو ئی جہاںمحمد ریاض اپنی موٹرسائیکل پر واپس گھرجارہاتھاکہ راستے میں4نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور موٹرسائیکل ونقدی 23ہزار روپے چھین کر فرارہوگئے۔

(جاری ہے)

دوسری واردات 74/4-Rمیںشام کے وقت ہوئی جہاں محمد نوید اپنے کزن کاشف اور بیوی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گائوں جارہے تھے کہ راستے میں محمد مناف وغیرہ 3ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی ‘موبائل فون اور طلائی زیورات کل مالیتی 1لاکھ15ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔ تیسری واردات 115/9-Lکے قریب ہو ئی جہاں 2نامعلوم ملزمان نے کمیر جانے کے لئے غلہ منڈی ساہیوال سے ابرار حسین کی کار بک کروائی اور راستے میں گن پوائنٹ پر کار ‘موبائل فون ونقدی کل مالیتی 10لاکھ روپے چھین کر فرارہوگئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں