پی ایچ اے کے ڈیلی ویجز 138برطرف ملازمین کا بر طر فیوں کے خلاف ساہیوال پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

بدھ 31 اکتوبر 2018 19:17

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2018ء) پی ایچ اے کے ڈیلی ویجز 138برطرف ملازمین کا بر طر فیوں کے خلاف ساہیوال پریس کلب رجسٹرڈ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور بر طرف ملازمین کی بحالی کا مطالبہ کیا ۔

(جاری ہے)

مظاہرین کی قیادت وقاص علی نے کی اور مقررین نے الزام لگایا کہ پی ایچ اے کے نئے چئیر مین صوبائی وزیر کے داماد ہیں اس لئے وہ دھونس اور دھاندلی سے کام لے رہے ہیں ۔انہوں نے وزیرا عظم عران خان سے اپیل کی کہ وہ صوبائی وزیر کی اپنے داماد کو عہدے دینے کا نوٹس لیں اور بر طرف ملازمین کو بحال کرایا جائے۔مظاہرین نے احتجاجی جلوس بھی نکالا ڈپٹی کمشنر کی طرف سے مطالبات کی منظوری کر نے کی یقین دہانی کے بعد پر امن طور پر منتشر ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں