نامعلوم ڈاکوئوں نے مسافر کو گن پوائنٹ پو لوٹ لیا

پیر 10 دسمبر 2018 19:21

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) نامعلوم ڈاکوئوںنے ایک مسافر سے گن پوائنٹ پر نقدی ‘موبائل فون اور کپڑے وغیرہ چھین لئے ، مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

پاکپتن کا رہائشی ابرار احمد لاہور سے واپس اپنے گھرجارہاتھا کہ رات کے وقت بس سے بائی پاس اترا اگلی بس کے انتظار میں کھڑا تھا کہ اس دوران د ونامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر نقدی ‘موبائل فون اور کپڑے وغیرہ کل مالیتی 79ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔ چوری کی واردات142/9-Lمیںہو ئی یہاں شفیق وغیرہ 4ملزمان نے محمد افضل کے گھر سے اس کی بھینس مالیتی 55ہزار روپے چرالی۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں