سنگین جرائم میںملوث دواشتہاری مجرم گرفتار

پیر 10 دسمبر 2018 19:21

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) تھانہ کمیر پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے دو مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب اے کیٹیگری اشتہاری ملزم شاہد سلیم اور سابق ریکارڈ یافتہ ملزم آصف کو گرفتارکرکے اس سے پسٹل 30بور اور بلانمبری موٹرسائیکل برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

پولیس نے 107/7-Rمیں قتل کے اشتہاری مجرم شوکت علی کو گھر میں پناہ دینے پر شہباز کے خلاف اور ٹھٹھہ پربیرہ میں چوری کے اشتہاری مجرم منظور کو گھر میںپناہ دینے پرشہابل کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں