انصاف کی فراہمی میں حائل رکاوٹوںکو دور کرنے کے لئے عملی اقداما ت اٹھائے جارہے ہیں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال

منگل 11 دسمبر 2018 20:31

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء نے کہاہے کہ انصاف کی فراہمی میں حائل رکاوٹوںکو دور کرنے کے لئے عملی اقداما ت اٹھائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

سائلین کی شکایت کے ازالہ میں تاخیری حربے استعمال کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور سائلین کے مسائل حل کرنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جارہاہے۔ وہ یہاں اپنے دفتر کے باہر مختلف علاقوںسے آئے ہوئے سائلین کی شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے اظہار کررہے تھے۔ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن میڈم شاہدہ نورین بھی موجود تھیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں