کم عمر بچوںسے مشقت لینے پر محکمہ لیبر حرکت میںآگیا ‘ 4افرادکے خلاف مقدمات درج

جمعرات 13 دسمبر 2018 21:20

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) ہوٹلوں اور فیکٹری میں کم عمر بچوںسے مشقت لینے پر محکمہ لیبر حرکت میںآگیا ‘ 4افرادکے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ۔ ساہیوال شہر اور گردونواح میں مختلف مقامات پر ہوٹلوں اور فیکٹریوں میں کم عمر بچوںسے مشقت لینے کاسلسلہ جاری ہے جس کا محکمہ لیبر کو بھی بخوبی علم ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزمحکمہ لیبر ویلفیئر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمدحید رنے شہریوںکی شکایت پر متحرک ہوتے ہوئے عنائت الٰہی کالونی میں دو ہوٹلوںاور89/9-lمیں ایک فیکٹری پر چھاپے مارے اور دونوں ہوٹلوںپر کم عمر بچوں 10سالہ شکیل ‘ 13سالہ صابر ‘12سالہ کریم ‘ 10سالہ عمران اور 13 سالہ سلمان سے مشقت لیتے ہوئے انہیںپکڑ لیا۔

پولیس نے مذکورہ آفیسر کی رپورٹ پر عمر فاروق‘ محمد طفیل اور سلیم اختر وغیرہ دو ملزمان کے خلاف 3/13 پنجاب انسٹریکشن آن ایمپلائمنٹ آف چلڈرن ایکٹ 2016 کے تحت مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں