ساہیوال، ٹیکس دینے کا طریقہ کار تاجروںکی مشاورت کے ذریعے وضع ہونا چاہیے،تاجر راہنما شیخ اعجاز احمد رضا

بدھ 17 جولائی 2019 19:03

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) معروف تاجر راہنما شیخ اعجاز احمد رضا نے کہاہے کہ تاجر ٹیکس بھی دے رہے ہیں اور نظام حکومت تاجروں کے ٹیکس دینے سے چل رہاہے سارے تاجر چور نہیں ہیں تاجر ٹیکس دینا چاہتے ہیں لیکن ٹیکس دینے کا طریقہ کار تاجروںکی مشاورت کے ذریعے وضع ہونا چاہیے۔ اپنے دفتر میں اخبار نویسوںسے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہم تاجر اپنے جائز مطالبات کی منظوری تک 10ہڑتالیں بھی کرنا پڑیں تو کریںگے۔

(جاری ہے)

حکومت کے سامنے پرامن احتجاج ہمارا حق ہے اور ہم کسی سیاسی تحریک ‘احتجاج یا کسی یوم سیاہ کا حصہ نہیں بنیںگے ہم تاجر ماں دھرتی کے تحفظ کے ضامن ہیں۔انہوںنے کہا کہ صوبائی وزراء میاں اسلم اقبال ‘سید صمصام علی شاہ بخاری اور ممبر صوبائی اسمبلی نذیر احمد چوہان کے ساتھ تاجروں کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے حکومت فوری طورپر عملدرآمد کرے اور معاہدے میں طے ہونے والی شرائط پر عملدرآمد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیاجائے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں