ساہیوال، موسم کی تبدیلی کے ساتھ مختلف قسم کی بیماریاں پھوٹنے کاخدشہ ہوتا ہے جس میں خارش سرفہرست ہے، ڈاکٹر انوارالحق

ہفتہ 26 ستمبر 2020 21:55

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) معرو ف جلد اسپیشلسٹ و امراض مخصوصہ ڈاکٹر انوارالحق شیخ نے کہاہے کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ مختلف قسم کی بیماریاں پھوٹنے کاخدشہ ہوتا ہے جس میں خارش سرفہرست ہے۔خارش یا دیگر مرض میں مبتلا مریض مرض کے بگڑنے کا انتظار کرنے کی بجائے فوری معالج سے رجوع کریں۔ایک ملاقات میںا نہوںنے کہاکہ بدلتے موسم میں ہمیں انتہائی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ کسی بھی قسم کی خطرناک بیماریوںسے محفوظ رہا جاسکے۔

(جاری ہے)

خارش کے مریض گھر میں اپناصابن‘ تولیہ وغیرہ گھرکے دیگر فیملی ممبران سے الگ رکھیں اور ڈاکٹر کی بتائی گئی ہدایا ت کے مطابق دوائی استعمال کریں۔انہوںنے کہاکہ دنیا ابھی کرونا وائرس کے جان لیوا مرض سے مکمل چھٹکار ا حاصل نہیں کر پائی اس لئے عوام الناس کو چاہیے کہ وہ کسی بھی چھوٹی سی مرض کوہلکا نہ لیں فوری معالج سے رابطہ کرکے مکمل علاج کروائیں۔انہوںنے شہریوںسے اپیل کی کہ وہ بدلتے موسم میں احتیاط کریں اور کسی بھی مرض کا خود علاج کرنے کی بجائے معالج سے رجوع کریں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں