ساہیوال،نبی اکرم ﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف احتجاجی ریلی اور مظاہرہ

جمعرات 29 اکتوبر 2020 21:47

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2020ء) جمنیزیم کمیٹی،مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور طلباء کی مختلف تنظیموںنے آج فرانسیسی حکومت کی جانب سے نبی اکرم ﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

ریلی ساہیوال پریس کلب سے شروع ہو کر مختلف بازاروں کے چکر لگانے کے بعد جوگی چوک پہنچی جہاں مقررین چو ہدری عثمان، عمر خان، بلال ربانی اور انوار الحق کمیانہ نے خطاب کر تے ہوئے فرانس سے فوری سفارتی تعلقات ختم کر نے اور پاکستان کے سفیر کو واپس بلانے کا مطالبہ کیا۔ عرب ممالک اور اسلامی ممالک کو بھی فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ اور فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کر نے کا مطالبہ کیا۔بعد میں مطاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں