ساہیوال، ٹول پلازہ پر جعلی نوٹ چلانے والا ٹرک ڈرائیور گرفتار

پیر 27 ستمبر 2021 17:36

․ ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) ساہیوال عارف والہ روڈ پر چک 118۔نائن ایل ٹول پلازہ پر ایک ہزار روپے کے جعلی نوٹ چلانے والے ٹرک ڈرائیور وسیم عبا س کوپکڑ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹول پلازوں پر ڈرائیوروں کی ایک،ایک ہزار روپے کے جعلی نوٹ چلانے کی وراداتوں میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہو گیا تھااور ٹول پلازہ سٹاف کو اپنی تنخواہوں سے جعلی نوٹوں کی وجہ سے کٹوتی کرانا پڑ رہی تھی کہ آج ایک ٹرک نمبر5692۔

ایل ڈبلیو این کا ڈرائیور وسیم عباس ساہیوال سے بورے والا جارہا تھا تو ڈرائیور نے جعلی نوٹ دیا جو سٹاف ٹول پلازہ نے پکڑ لیا ۔پولیس کمیر نے پٹرولنگ پولیس کے پر ویزکی مد عیت میں مقدمہ 489/Bاور489/C ت پ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا اور جعلی نوٹ قبضہ میں لے لئے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں