اوکاڑہ کے شہری کا اغوا ۔تین ملزموں کی 21مئی تک حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

منگل 14 مئی 2024 21:55

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) ایڈیشنل سیشن جج ساہیوال ظفر حیات خاں نے تھانہ غلہ منڈی کے گیٹ پر اوکاڑہ کے شہری کے اغوا کے تین ملزموں محمد ندیم، ارسلان اور شاہینہ ،کلیم شیخ کی حفاظتی ضمانت قبل از گرفتار21مئی تک منظور کر کے پولیس غلہ منڈی سے مقدمہ کا qر یکارڈ طلب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ غلہ منڈی گیارہ مئی کو اوکاڑہ بار ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری محمد ریاض کے ہمراہ ایک مقدمہ کی تفتیش کے سلسلہ میں تھانہ آئے ہوئے شہری عاصم رشیداور وکیل واپس جانے کے لیے تھانہ کے گیٹ پر پہنچے اور عاصم رشید کواس کی اپنی گاڑی میں بیٹھے ہوئے کو ملزموں نے اغوا کے بعد کینال کالونی لے گئے ۔

کیونکہ دوران تفتیش ملزمہ شاہینہ کلیم پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس نے صباء نامی لڑکی پرجسم فروشی کا دھندہ نہ کرنے کی وجہ سے جھوٹا مقدمہ درج کرا یا تھا۔ وکیل محمد ریاض کے شور پر شہریوں اور پولیس والوں نے عاصم رشید کو کینال کالونی سے بازیاب کرالیااور محمد ریاض کی مدعیت میں پولیس نے ارسلان ، شاہینہ ،کلیم شیخ وغیرہ 12مسلح افراد کے خلاف اغوا، ڈکیتی وغیرہ کا مقدمہ درج کر لیاتھا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں