ڈاکو طالب علم، ڈاکٹر، صراف کی دوکان، تین سالہ بچے،زمینداروں سے 54لاکھ44ہزار نقدی ، زیورات ، دو موٹر سائیکل ، کار،12موبائل لوٹ کر لے گئے

بدھ 15 مئی 2024 21:55

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) ڈاکو طالب علم، ڈاکٹر، صراف کی دوکان، تین سالہ بچے اور زمینداروں سے 54لاکھ44ہزار6سو روپے نقدی ، زیورات ، دو موٹر سائیکل ، کار اور12موبائل چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ڈاکو گن پوائنٹ پر طارق بن زیاد کالونی میں یونیورسٹی آف ساہیوال کے طالب علم محمد عثمان نوید سی49ہزار روپے نقدی، چار موبائل، طارق بن زیاد کالونی وی بلاک میں تاجر محمد شہزاد حسن کے تین سالہ بیٹے محمد صنوبر شہزاد سے موبائل، بیرونی اڈہ لاریاں سے نقشہ نویس شرجیل وقاص سے 46ہزار روپے نقدی، موبائل، سپریم کیرج انٹرنیشنل آبیارہ مارکیٹ سے ویٹرنیری ڈاکٹر حسنین احمد سے موبائل ، میڈیسن اور نقدی95ہزار روپے ، منٹگمری ہومز کے سیلز مین حافظ محمد احمد سے 31ہزار8سو روپے نقدی، موبائل چک57پانچ ایل سے زمیندار فلک بشیر سے موٹر سائیکل نمبر6665او کے کے اور نقدی 7ہزار روپے ، غوثیہ مسجد نورشاہ کے قریب ایک راہگیر علی عامر سے دس لاکھ 70ہزار روپے کی نقدی، زیورات اور موبائل، چک 59جی ڈی سے محمد وقار یونس ایڈووکیٹ سے دو موبائل، 20ہزار روپے نقدی، چک148نو ایل کے قریب بھٹہ خشیت منشی اور ڈرائیور محمد نوید سے 80ہزار روپے نقدی، موبائل، بیگم شہناز روڈ پر قبرستان کے قریب زمیندار ظفر اقبال سی45ہزار روپے نقدی، موبائل اور کار نمبر233اے ایچ ایس مالیت چالیس لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس فتح شیر، غلہ منڈی، یوسف والا، نورشاہ، بہادر شاہ، ڈیرہ رحیم اور سٹی چیچہ وطنی نے دس مقدمات397, 392, 382ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔پولیس تھانہ سٹی چیچہ وطنی نے کارڈکیتی کے ملزم محمد اختر، اللہ دتہ، محمد رمضان، اسد یوسف کا سراغ لگا کر دو ڈاکوئوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں