حافظ نعیم الرحمن کسان دوست اجتماع گرفتار 57کسانوں کو رہا کر دیا گیا

جمعہ 17 مئی 2024 21:03

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کے گزشتہ روز کسان دوست لاہو ر کے اجتماع میں شرکت کے لیے جانے والے گرفتار57کسانوں کورات 12بجے سے قبل رہا کر دیا گیا ہیپل جوڑیاں سے کسان بورڈ ضلع ساہیوال کے صدر رانا زاہد فاروق اور ان کے 31ساتھیوں کو پولیس نے چھوڑ دیا جبکہ چیچہ وطنی کے 25عہدیداروں اور کارکنوں محبوب کاٹھیا ، محمد ندیم سیال، نو ر عالم آرائیں، محمد جمیل آرائیں، محمد شان انصاری، علی رضاہاشمی، محمد اسامہ رانا، شہزاد فیصل، محمد بلال صدیق، احد حمزہ رحمانی ، عاشق بھٹی ، مدثر آرائیں ، محمد طارق ، تصور عباس، عبداللہ ، دلدار بھٹی، یوسف شاہ، محمد اکرام، محمد شہبار آرائیں، نوید علی حجام ، محمد یعقو ب کاٹھیا، حافظ مزمل مغل، واجد علی، محمد زین اور محمد امتیاز کاٹھیا کو نورشاہ پولیس کی حراست سے آزاد کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

کسان دوست اجتماع کا مقصد کسانوں کی گندم کی خریداری کے لیے حکومت پر دبائو ڈالنا تھا لیکن حکومت نے جابرانہ اور ظالمانہ ہتھکنڈوں سے ناکام بنانے کی کوشش کی لیکن کسانوں نے مارچ جاری رکھے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں