دہشتگردوں کا گلشن اقبال پارک لاہور پر حملہ قومی سانحہ ہے ،سخت فیصلوں کا وقت آگیا،شیخ اعجاز رضا

بدھ 30 مارچ 2016 21:30

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء ) اتحاد بین المسلمین امن کمیٹی ڈویژن ساہیوال کے سیکرٹری جنرل شیخ اعجاز ارحمد رضا نے کہاہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے سخت اور بڑے فیصلوں کا وقت آگیاہے دہشتگردوں کا گلشن اقبال پارک لاہور پر حملہ قومی سانحہ ہے ۔ بچوں ‘عورتوں‘ نوجوانوں اور بوڑھوں کی شہادت حکومت اور ہمارے اداروں کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

وہ گزشتہ رات سانحہ لاہور کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی اور مسیحی قوم سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ را کے ایجنٹ پاکستان سے گرفتار ہورہے ہیں بھارت پوری قوت سے پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتاہے اس لئے اب میٹنگز میں وقت ضائع کرنے کی بجائے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کئے جائیں۔ تقریب سے بین المذاہب امن کمیشن کے وائس چیئر مین ابراہان ڈائینل اور انچارج چرچز کونسل دلبر جانی نے کہاکہ پاکستان کو پرا من بنانے کیلئے مسیحی قوم کا بھی خون شامل ہے ۔

غم کی گھڑی میں حوصلہ دینے پر ہم مسلمان بھائیوں کے مشکور ہیں۔ تقریب سے اشتیاق حسین‘ قمر زیدی‘ قاری منظور احمد طاہر ‘اے ڈی چوہدری اور عبدالستار نقشبندی نے بھی خطاب کیا اور سانحہ لاہورکی شدید مذمت کی ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں