جڑانوالہ میں مخالفین کی کار پر فائرنگ،بہن جاں بحق ،بھائی شدید زخمی

جمعرات 21 جولائی 2016 21:41

فیصل آباد۔21 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جولائی ۔2016ء ) جڑانوالہ شاہکوٹ روڈ پر رات گئے مسلح افراد نے کار پر اندھا دھند فائرنگ کر کے جواں سال لڑکی کو قتل اور اس کے بھائی کو لہو لہان کر دیااور فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق چک نمبر 93گ ب کے رہائشی رضوان کی والدہ صفوراں بی بی شدید علالت کے باعث شفاء انٹر نیشنل ہسپتال میں زیر علاج تھی جہاں پر گزشتہ رات وہ اپنی بہن شمائلہ اور بیمار والدہ صفوراں بی بی کو لے کر کار میں اپنے گھر جا رہا تھا کہ جڑانوالہ شاہکوٹ روڈ پر چک نمبر 60گ ب کے نزدیک موجود مخالفین ساجد ، عابد ، امجد اور رفاقت وغیرہ نے کار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے باعث رضوان زخمی ہو گیا جبکہ اس کی بہن شمائلہ موقع پر ہی دم توڑ گئی ۔

رضوان کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے جبکہ اس کی والدہ معجزانہ طور پر بچ گئی۔ پولیس نے عمران کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ایک ملزم رفاقت کو گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں