ساہیوال، چور مویشی ،طلائی زیورات ‘موٹرسائیکل لے اڑے

ہفتہ 17 ستمبر 2016 18:35

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء) مختلف وارداتوں میں نامعلوم و نامزد ملزمان طلائی زیورات ‘موٹرسائیکل ‘کپاس اور مویشی چور ی کرکے لئے۔

(جاری ہے)

چوری کی واردات گلستان کالونی میں ہوئی یہاں نامعلوم ملزمان نے محمد اختر کے گھرکی الماری کے تالے توڑ کر الماری سے نقدی وطلائی زیورات کل مالیتی 12لاکھ روپے چرالئے دیگروارداتوں نیازی کالونی میں نامعلوم ملزمان نے شاہد حسین کی موٹرسائیکل نمبری 4427/OKM مالیتی 45ہزارروپے مسجد کے باہر سے ‘ 74-A/5-Lمیں ساجد علی وغیرہ 11ملزمان نے حاجی غلام علی کے احاطہ سے 12من کپاس مالیتی 36ہزارروپے ‘ 98/9-Lمیں مجاہد علی وغیرہ 7ملزمان نے محمد اجمل کے احاطہ مویشیاں کے تالے توڑ کر4بھینسیں مالیتی 4لاکھ روپے اور اے بلاک فرید ٹا?ن میں نذیر احمد وغیرہ 3ملزمان نے شبیرا حمد کی کوٹھی سے بکرا مالیتی 40ہزار روپے چرالیا۔

پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں