ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق‘ کمسن بچے سمیت 3 افرادشدیدزخمی

پیر 10 اکتوبر 2016 18:40

ساہیوال۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) ٹریفک کے مختلف حادثات میں تیزرفتارموٹرسائیکلوں کی ٹکر کے نتیجہ میں3 افراد جاں بحق‘ کمسن بچے سمیت 3 شدیدزخمی۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق ہڑپہ بائی پاس روڈ کے قریب نائیوالا بنگلہ روڈ پر صدیق اکبر مسجد کے سامنے 2تیزرفتار موٹرسائیکل سوارآپس میں ٹکراگئے جس کے نتیجہ میں ہڑپہ کارہائشی اسداور 185/9-L کارہائشی شمشاد جاں بحق ہوگئے جبکہ 8 سالہ کمسن بچہ شدیدزخمی ہواجسے ڈی ایچ کیوہسپتال ساہیوال منتقل کردیاگیا جہاں بچے کی حالت اب پہلے سے بہترہے۔

حادثہ تیزرفتار کے باعث پیش آیا۔ دوسرا حادثہ بونگہ حیات روڈ پر 85/5-Lکے قریب پیش آیا یہاں دو تیز رفتار موٹرسائیکلوں کے تصادم کے نتیجہ میں 78/5-Lکا رہائشی 58سالہ اشفاق جاں بحق ہو گیا جبکہ دو افراد زخمی ہوئے ہیں ۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں