ساہیوال ،دہشت گردی کے مقدمات میں گرفتار چھ مزارعین کی ضمانت پر رہائی کا حکم ،دو کی ضمانت کی درخواست مسترد

جمعہ 11 نومبر 2016 17:55

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2016ء) سپیشل جج انسداد دہشت گردی کورٹ ساہیوال شبیر حسین اعوان نے اوکاڑہ چھائونی گرفتار چھ مزارعین حافظ حسنین رضاء ، محمد اکرم ، خوشی محمد ، اللہ دتہ عامر، محمد شفیق اور مہر عبدالستار کی ضمانت کی تین مقدمات میں درخواستیں منظور کر کے رہائی کا حکم دے دیا ہے ملزموں کو پانچ، پانچ لاکھ روپے کے دو ، دو ضمانت نامے داخل کرانے کا حکم دیا ہے جبکہ حافظ حسنین رضا اور مہر عبدالستار کی بھتہ خوری ، ڈکیتی اور دہشت گردی کے صدر اوکاڑہ کے مقد مہ میںدرخواست ضمانت مسترد کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

ملزموں کے خلاف تھانہ صدر اوکاڑہ میں چار مقدمات ڈکیتی ، بھتہ خوری ، قبضہ، فائرنگ اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت 17اپریل ، 16اپریل 2015کو مقدمات درج کرکے ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔جبکہ صدر اوکاڑہ کے مقدمہ 149-148-395-384اور7دہشت گردی ایکٹ کے مقدمہ میں مہر عبدالستار اور حافظ حسنین رضا کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ملزموں کے خلاف چار دستی بم اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کا بھی مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے گرفتار ملزم محمد شفیق کی ایک اور مقدمہ میں درخواست ضمانت منظور کر لی اور ملزم کو ایک، ایک لاکھ روپے کے دو ضمانت نامے داخل کرانے کا حکم دیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں