ساہیوال،منشیات فر وش سے 2کلو چرس اور 3کلو افیون برآمد

بدھ 4 جنوری 2017 20:25

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2017ء) فتح شیر پولیس کا کامیاب چھاپہ‘ منشیات فر وش سے 2کلو چرس اور 3کلو افیون برآمد ‘ملزم گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوفتح شیر انسپکٹر امداد خان کو اطلاع ملی کہ نامور منشیات فروش پرویز عرف پیجا چرس اور افیون فروخت کرنے کے لئے لارہاہے جس پر مذکورہ انسپکٹر نے پولیس ٹیم تشکیل دے کر چھاپہ مارکر پرویز عرف پیجا کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 2کلوچر س اور 3کلو گرام سے زائد افیون برآمد کرلی۔ پولیس تھانہ فتح شیر نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں