ڈکیتی کی3مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے نقدی‘ موٹرسائیکل اور مویشی لے گئے

اتوار 8 جنوری 2017 23:10

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2017ء) ڈکیتی کی3مختلف وارداتوں میں نامعلوم و نامزد ملزمان لاکھوں روپے نقدی‘ موٹرسائیکل اور مویشی لے گئے‘مقدمات درج۔ تفصیل کے مطا بق پہلی واردات عارفوا لہ روڈ پر آٹے کی دوکان پر ہوئی جہاں دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان دوکان میں گھس آئے اور گن پوائنٹ پر ایک لاکھ 20ہزارروپے شہباز علی سے چھین کر فرارہو گئے۔

(جاری ہے)

دوسری واردات چاہ سمندے والا میںہو ئی جہاں سرفراز وغیرہ 4ملزمان نورصمد کی ڈہاری پر رات کے وقت گھس آئے اور نور صمد کو جگا کر یرغمال بناکر رسیوںسے باندھ دیا اور ڈھاری سے مویشی مالیتی2لاکھ50ہزارروپے لیکر فرار ہوگئے۔ تیسری واردات 73/5-Lمیںہو ئی جہاں راشد علی اپنے دوستوں شرافت علی اورذیشا ن کے ہمراہ موٹرسائیکل پر 70/5-Lمیںسی73/5-Lجارہاتھا کہ راستے میں3نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گن پوائنٹ پرروک لیا اورموٹرسائیکل ونقدی کل مالیتی33ہزارروپے چھین کرفرارہو گئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں