ساہیوال کے نواح میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک اشتہاری ماراگیا‘ 3فرار

بدھ 25 جنوری 2017 18:38

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2017ء) ساہیوال کے نواح میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک اشتہاری ڈاکوماراگیا‘ 3فرار۔ تفصیلا ت کے مطابق ساہیوال کے نواحی گائوں 77/5-R کے قریب ڈاکوئوں اورپولیس کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ماراگیا ہے جبکہ 3 ڈاکوفرار ہونے کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ ڈاکوالیاس نامی شخص کے گھرواردات میں مویشی وغیرہ گاڑی میں لوڈ کرکے فرارہورہے تھے اور دیہاتی ڈاکوئوں کا پیچھا کررہے تھے اس دوران پولیس بھی اطلاع ملنے پرموقع پرپہنچ گئی۔

ڈاکوئوں نے پولیس کودیکھ کر فائرنگ کردی پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی اور مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو مجاہدی کھوکھر ماراگیا۔پولیس کے مطابق ماراجانے والاڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ماراگیا ہے مذکورہ ڈاکوریکارڈ یافتہ ہے اوردرجنوں مقدمات میں پولیس کومطلوب تھا جبکہ متعددمقدمات میں اشتہاری تھا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں