ساہیوال ڈویژن میں جعلی و غیر معیاری زرعی ادویات اور کھاد ڈیلرز کیخلاف کریک ڈائون جاری

منگل 14 فروری 2017 19:59

ساہیوال ڈویژن میں جعلی و غیر معیاری زرعی ادویات اور کھاد ڈیلرز کیخلاف کریک ڈائون جاری
ساہیوال۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2017ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑ کی ہدایت پر ڈویژن کے تینوں اضلاع میں جعلی و غیر معیاری زرعی ادویات اور کھاد کے ڈیلرز کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔گزشتہ ماہ کے دوران237ڈیلرز کو چیک کیا گیا اور نمونہ جات لیکر لیبارٹری بھجوائے گئے۔

(جاری ہے)

قانون پر عملد ر آمد نہ کرنے والے 3کھاد کے ڈیلرز کو 15ہزار روپے جرمانہ اور زرعی ادویات کے 2ڈیلروں کے خلاف نمونہ جات ان فٹ ہونے پر کیس رجسٹرڈ کئے گئے ہیں ۔مذکورہ نوعیت کا کاروبار کرنے والے تمام ڈیلروں کو خبر دار کیا گیا ہے کہ وہ ایسے مکروہ دھندے سے باز رہیں بصورت دیگر ان کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں