ساہیوال میں موسم سرما کی بارش رات بھر وقفہ وقفہ سے جاری رہی

منگل 28 جنوری 2020 19:40

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2020ء) موسم سرما کی بارش رات بھر وقفہ وقفہ سے جاری رہی ‘بازاروں ‘منڈیوں میں کیچڑ وپھسلن سے شہری پریشان ‘نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا رہا ‘مختلف علاقوں میں بجلی غائب ۔تفصیلات کے مطابق موسم سرما میں بارش کا سلسلہ گزشتہ روز شروع ہوا جو رات بھر وقفہ وقفہ سے بلکا اورتیز جاری رہا ۔ دن بھر بھی وقفہ وقفہ سے بارش جاری رہی جس کے باعث بازاروں ‘سبزی وفروٹ منڈیوں میں کیچڑ اورپھسلن سے شہریوں کو آمدورفت میں پریشانی رہی ۔

(جاری ہے)

نشیبی علاقوں ‘گلی محلوں اور سڑکوں کے کناروں پر بارش کا پانی کھڑا رہنے سے پیدل چلنے والے شہریوں کو مشکلات رہیں ۔ بارش کی وجہ سے تجارتی علاقوں میں کاروبار ٹھپ رہا اور دکاندار اپنی دکان پر فارغ بیٹھ کر پریشان رہے ۔ بارش سے مختلف علاقوں میں بجلی کے فیڈر ٹرپ اوربعض علاقوں میں بجلی ٹرانسفارمرز خراب ہونے کی اطلاعات بھی ہیں اورکئی علاقوں میں اب بھی بجلی بند ہے اور شہریوں کو پانی کی فراہمی میں مشکلات کاسامنا کرنا پڑا ۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے صفائی ستھرائی اوربجلی کی بحالی کا مطالبہ کیاہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں