تمام سرکاری ہسپتالوں کی نگرانی کے لئے بھی ایک جامع پلان تشکیل دیا گیا ہے،نثار میمن ڈپٹی کمشنر سانگھڑ

جمعرات 17 اکتوبر 2019 20:46

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر سانگھڑ نثار احمد میمن نے کہاہے کہ تمام سرکاری ہسپتالوں کی نگرانی کے لئے بھی ایک جامع پلان تشکیل دیا گیا ہے،ضلع بھر کے عوام کو صحت کی معیاری اور جدید سہولیات فراہم کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔جمعرات کواپنے دفتر میں محکمہ صحت کی نگران کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی،فراہمی،صفائی ستھرائی،ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری کو یقینی بنایا جائے جبکہ ڈیپوٹیش منسوخ ہونے کہ باوجود واپس نہ آنے والے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

اور وہ اس سلسلے میں محکمہ صحت کے اعلی حکام سے بھی رابطہ کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مختلف ہسپتالوں میں ادویات کی کمی کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں بھی محکمہ صحت سے رابطہ کیا جا رہا ہے اور امید ہے کہ تمام جلد بجٹ ریلیز ہونے کی بعد ادویات کی کمی کا مسئلہ حل ہو جائے گا جبکہ سرکاری ہسپتالوں کی عمارات کی مرمت پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور متعلقہ ہسپتال کی انتظامیہ اپنے ضروریات سے ضلع انتظامیہ کو آگاہ کریں تاکہ ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی کام کرایا جائے۔اجلاس میں محکمہ صحت،پی پی ایچ آئی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں