اب میں اور بلاول آپ کی آوازبنیں گے، آصفہ بھٹو

ہم لوگوں کے دکھ سکھ میں ساتھ کھڑے رہیں گے، سانگھڑ میں ریلی سے خطاب

جمعرات 1 فروری 2024 18:59

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو نے کہا ہے کہ اب میں اور بلاول آپ کی آوازبنیں گے۔

(جاری ہے)

سانگھڑ میں انتخابی ریلی نے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو خواتین کے حقوق کیلئے لڑی تھیں۔آصفہ بھٹو نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو خواتین کی خودمختاری کیلئے لڑتی رہی ہیں، شہید بینظیر بھٹوہم سے چھین لی گئیں۔انہوں نے کہا کہ میں بینظیر کی بیٹی ہوں اور بینظیر غریب کی آوازتھیں، اب میں اور بلاول آپ کی آوازبنیں گے۔انہوںنے کہا کہ ہم لوگوں کے دکھ سکھ میں ساتھ کھڑے رہیں گے۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں