سانگھڑ،ہینڈپمپ کا زہریلا پانی پینے سے 5بچے انتقال کرگئے

بدھ 3 اپریل 2024 22:35

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2024ء) سانگھڑ میں 5کمسن بچے ہینڈ پمپ کا زہریلا پانی پینے سے انتقال کرگئے۔سانگھڑ کے گائوں نیاز بھٹی میں 3روز کے دوران 5کمسن بچوں کی اموات ہوئیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کے مطابق بچوں کو الٹی،بخار اور ڈائیریا کی شکایت پر ہسپتال لایا گیا تھا، بچوں کی عمریں 4سے 8سال کے درمیان ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بتایاکہ بچوں کی اموات زرعی زمین میں لگے ہینڈ پمپ کا پانی پینے سے ہوئیں۔ لیبارٹری ٹیسٹ کے مطابق ہینڈ پمپ کا پانی زہریلا ہے جس کو سیل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں