لوگ کرسی کیلئے پی پی عوام کیلئے لڑ رہی ہے، آصفہ بھٹو زرداری

ہماری ترجیح صحت ہے، صحت آپ کا بنیادی حق ہے، چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی

جمعرات 1 فروری 2024 21:43

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لوگ کرسی کیلئے اور پیپلز پارٹی عوام کیلئے لڑ رہی ہے۔کھپرو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ ہماری ترجیح صحت ہے، صحت آپ کا بنیادی حق ہے۔انہوں نے کہا کہ مفت علاج ہر کسی کا حق ہے، دل کی بیماری کیلیے سانگھڑ میں این آئی سی وی ڈی بنانا چاہتے ہیں۔

سانگھڑ میں بہترین روڈ بنائے ہیں۔

(جاری ہے)

آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام کی مشکلات ہماری مشکلات ہیں، جب سیلاب آیا تو بلاول بھٹو آپ کے ساتھ کھڑے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سانگھڑ ملک کو گیس دیتا ہے، لیکن خود گیس سے محروم ہے، گیس آپ کا حق ہے، وفاق نے آپ کو حق نہیں دیا، بلاول بھٹو کو ووٹ دیں تاکہ وہ آپ کیلئے کام کرے۔آصفہ بھٹو زرداری نے کہاکہ بلاول بھٹو کو حکومت ملی تو 30 لاکھ گھر بنائیں گے، وفاقی حکومت میں آکر ہم کسان کارڈ، یوتھ کارڈ لائیں گے۔انہوںنے کہاکہ 8 فروری کو تیر پر مہر لگا کر بلاول بھٹو زرداری کو کامیاب کروائیں۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں