سنجھورو ، زیر زمین آلودہ پانی کے استعمال سے 5 بچے جاں بحق

جمعہ 5 اپریل 2024 14:40

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2024ء) ضلع سانگھڑ کی تحصیل سنجھورو میں زیر زمین آلودہ پانی کے استعمال سے 5 بچے جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر (ڈی ایچ او) سانگھڑ نے بتایا کہ 2 روز کے دوران ایک ہی خاندان کے 5 بچے جاں بحق ہوئے، واقعے کے بعد ڈی ایچ او سانگھڑ نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور واٹر پمپ کو سیل کردیا۔ڈی ایچ او نے بتایا کہ متاثرہ علاقے میں زیر زمین پانی کا استعمال کرنے سے منع کر دیا گیا، زیر زمین پانی کے نمونے لیبارٹری میں چیک کیے گئے، جس میں سینکھیا کی مقدار زیادہ پائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں