سانگھڑ میں سینٹ ریٹا کانوینٹ کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا

سینٹ ریٹا کانوینٹ کا سنگِ بنیاد ایک تاریخی اقدام ہے، بشپ حیدرآباد سیمسن شکر دین

پیر 29 جنوری 2024 19:47

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2024ء)سینٹ ریٹا کانوینٹ کی سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حیدرآباد کے بشپ سیمسن شکر دین نے کہا ہے کہ سینٹ ریٹا ہسپتال پچھلے 75 سالوں سے اس شہر میں بلارنگ و نسل تمام لوگوں کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے، سینٹ ریٹا کانوینٹ کا سنگِ بنیاد ایک تاریخی اقدام ہے۔

(جاری ہے)

اس تقریب موقع پر انٹرنیشنل لائرز فورم کے چیئرمین ناصر احمد نے کہا کہ برصغیر میں کانوینٹ کی تاریخ یہ بتاتی ہے کہ جہاں جہاں پر کانوینٹ تعمیر ہوا ہے وہاں علم کی شمع روشن ہوئی ہے، جس سے ترقی کی راہیں کھلتی ہیں۔

سیسیلیا جیمز نے لیڈی فاطمہ کا مجسمہ بشپ آف حیدرآباد کو پیش جبکہ ناصر احمد نے خصوصی شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر سینٹ ریٹا ہسپتال کی انچارج شکیلہ، دارالسکون کی صدر سسٹر نرگس صادق، سسٹر فضیلت اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ FMCK کی سسٹرز نے مذہبی گیت گائے۔ آخر میں بشپ سیمسن شکر دین نے ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائوں کا اہتمام کیا ۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں